تجارتی مرکز کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر کو انڈے پڑ گئے

 

 

قومی آواز،

عالمی نیو ز 28ستمبر،2021

 

فرانس سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک تجارتی مرکز کے دورے کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون پر انڈے پڑ گئے۔ انڈے مارنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ حکام نے صدر پر پڑنے والے انڈے کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔سیکورٹی سٹاف کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز طور پر صدر میکرون کی گردن پر لگنے والا انڈا کچھ دور جا گرا مگر ٹوٹا نہیں۔ حکام نے گرفتار ہونے والے شخص کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔


متعلقہ خبریں