پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفی دے دیا

قومی آواز،
اسپورٹس نیو ز 29ستمبر،2021
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اختیارات میں کمی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کے ساتھ اختلافات اس کی وجہ بنے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق وسیم خان نے رمیز راجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنا استعفی انہیں پیش کیا۔ خبروں کے مطابق رمیز راجہ ڈی آر ایس کے معاملے پر وسیم خان سے خوش نہیں تھے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کی وجہ سے وسیم خان کا عہدہ بھی کافی کمزور ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں