وزیر اعظم سمیت کسی نے میری خبر تک نہیں لی، ڈاکٹر قدیر کا رحلت سے قبل شکوہ

 

قومی آواز

قومی نیو ز، 11  اکتوبر ،2021

محسن پاکستان مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے بستر علالت پر اپنی رحلت سے کچھ دن قبل اس بات کا شکوہ کیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان سمیت پاکستان کی کسی بڑی شخصیت نے بیماری کے دوران ان کی خبر تک نہیں لی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے کچھ دن قبل ان کے لیے پھول بھجوائے تھے۔ انہوں نے دیگر تین وزراء اعلی اور ملک کی اعلیٰ ترین شخصیات کی جانب سے سرد مہری پر دلسوزی کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں