ناروے کے شہر کانگیس برگ میں تیر کمان سے حملے، پانچ افراد ہلاک دو زخمی

قومی آواز
عالمی نیو ز، 14 اکتوبر ،2021
خبر ایجنسی اطلاعات کے مطابق ناروے کے شہرکانگس برگ میں تیر کمان سے مسلح شخص نے حملہ کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور دوکو زخمی کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
واقعے کے بعد اس پورے علاقے کو خالی کروا لیا گیا۔ انٹیلی جنس سروس کو الرٹ کر کے پولیس افسران کو اسلحہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پتہ چلا ہے کہ وہ ڈنمارک کا شہری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاید ملزم نے واردات اکیلے ہی انجام دی اس بارے میں مزید چھان بین کی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں