اگلے ہفتے سے ریسٹورنٹ اور جم سے پابندیاں اٹھا لی جائیں گی،سرکاری ترجمان

قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 22 اکتوبر ،2021
ٹورنٹو کے شہری حکام نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے کورونا پابندی مکمل طور پر اٹھا لی جائیگی۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ اور جمز میں بڑی گیدرنگ کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی لازمی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ سرکاری ترجمان کے مطابق اس سے پہلے جو گنجائش کی پابندی عائد کی گئی تھی اب اس پر عمل درآمد میں نرمی کی جا رہی ہے اور ریسٹورنٹس،جم اور دوسرے ادارے اپنی پوری گنجائش کے مطابق کام کر سکیں گے لیکن گیدرنگ میں شرکت کرنے والوں کو کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہو گا۔


متعلقہ خبریں