سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم گرفتار، عالمی برادری کا اظہار مذمت

قومی آواز
عالمی نیو ز، 25 اکتوبر ،2021
سوڈان کے دارلحکومت خرطوم سے آنے والی اطلاعات کے مطابق فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے اور وزیر اعظم سمیت متعدد وزرا اور سیاستدانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فوج نے انٹرنیٹ اور فون سروس معطل کر دی ہے اور لوگوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خرطوم ایئرپورٹ کو پروازوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عوام سے بغاوت کے خلاف پر امن مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب عالمی برادری نے فوجی بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں