پاکستان نے بھارت کو دس وکٹ سے ہرا دیا، بھارت میں صف ماتم بچھ گئی،پاکستان میں جشن

قومی آواز
اسپورٹس نیو ز، 25 اکتوبر ،2021
دبئی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کر لی۔ شکست کے بعد پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی اور بھارتی میڈیا نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھلاڑیوں کی تکہ بوٹی کر ڈالی۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر بھارت نے ایک سو باون رنز کی اننگ کھیلی تاہم پاکستان نے مطلوبہ اسکور بغیر کسی وکٹ گنوائے پورا کر کے بھارت کو دس وکٹوں سے خاک چٹا دی۔ رضوان نے اناسی اور بابر اعظم نے اڑسٹھ رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔


متعلقہ خبریں