ڈارک ویب کے خلاف دنیا بھر میں چھاپے، سیکڑوں افراد گرفتار

قومی آواز
عالمی نیو ز، 27 اکتوبر ،2021
ڈارک ویب پر مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے اور غیر اخلاقی اور ممنوعہ اشیاء کی خرید و فروخت کے خلاف ہونے والے عالمی آپریشن کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں چھاپے مارے گئے ہیں جن میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ یہ چھاپے یورپین قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے امریکہ، جرمنی، برطانیہ سمیت بہت سے ممالک کے تعاون سے چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں دیگر تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں