کینیڈا میں موجود افغان نمائندے کی افغانستان کے لئے خوراک بھجوانے کی اپیل

 

قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 29 اکتوبر ،2021
کینیڈا میں موجود افغان حکومت کے نمائندے حسن سروش نے کینیڈا سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان شہریوں کی جانیں بچانے کیلئے۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ افغانستان خوراک بھجوانے کا انتظام کرے کیونکہ افغانستان میں کمزور معاشی حالات کی وجہ سے لوگ انتہائی غربت کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے یہ بات کینیڈین پریس کو ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے افغانوں کو سہارا دینے پر کینیڈا کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا نے سیکڑوں خاندانوں کو کینیڈا لا کر ان پر احسان کیا ہے اور اب وہ افغانستان میں لوگوں کی حالت زار کو بہتر بنانے میں بھی تعاون کرے تاکہ افغانوں کی معاشی حالت بہتر ہو سکے۔


متعلقہ خبریں