سوشل میڈیا کی عالمی کمپنی فیس بک نے اپنا نام تبدیل کر کے میٹا رکھ لیا

قومی آواز
عالمی نیو ز، 29 اکتوبر ،2021
سوشل میڈیا کی مقبول ترین سائٹ فیس بک نے اپنا نام تبدیل کر کے میٹا رکھ لیا ہے۔ اس بات کا اعلان کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے اپنے ایک اعلان میں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک پر بہت زیادہ فینز آ جانے اور کام میں اضافہ ہونے پر اسے اب ایک ورچوئل سائٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں بزنس کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کمپنی کو جدید انداز میں ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نئی تکنیک بھی سامنے لانے کی بات کی۔


متعلقہ خبریں