ہیلووین کی تقریبات کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات 12 افراد ہلاک 52 زخمی

قومی آواز
عالمی نیو ز، 3نومبر،2021
امریکہ میں ہیلو ین کے موقع پر مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں 12 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ زیادہ تر واقعات گھروں اور نجی پارٹیوں میں پیش آئے ہیلوین کا تہوار منانے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 599 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور اس سال بھی فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے جس میں پانچ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں