حکومت نے ریلیف کے نام پر عوام کی گردن پر چھری چلا دی ہے، شہباز شریف

قومی آواز
قومی نیو ز، 5نومبر،2021
مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکج کے نام پر عوام کی گردن پر چھری چلا دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام وعدے نعرے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ دیتے ہوئے یہ کب کہا گیا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھے گی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان جو شرائط طے کی گئی ہیں وہ پارلیمنٹ میں لائی جائیں۔


متعلقہ خبریں