ملالہ کی شادی پر دنیا بھر سے مبارکبادوں کا تانتا،شریک حیات پی سی بی میں ملازم ہیں

قومی آواز
عالمی نیو ز، 11نومبر،2021
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے رشتہ اذدواج میں منسلک ہونے کے بعد انہیں دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔بھارت سے اداکارہ پریانکا اور کترینہ کیف نے انہیں مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے جبکہ دیگر کئی عالمی شخصیات کی جانب سے بھی انہیں نیک تمناؤں اور خوشحال زندگی کی دعائیں موصول ہو رہی ہیں۔ان کے شریک حیات عصر ملک کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ پی سی بی کے ملازم ہیں اور کافی عرصے سے ملالہ یوسف زئی کے ٹچ میں تھے۔


متعلقہ خبریں