انڈیا میں چھوٹی ذاتوں پرمظالم کے خلاف بننے والی فلم نے گارڈفادر کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی آواز
شوبز نیو ز، 18نومبر،2021
انڈیا میں چھوٹی ذاتوں خاص طور پر دلت برادری پر ہونے والے مظالم پر مبنی فلم جے بھیم نے اپنی مقبولیت اور شہرت میں ہالی ووڈ کی فلم گارڈفادر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔پرائم مووی پر ریلیز ہونے والی تامل زبان کی فلم جے بھیم میں بھارت میں چھوٹی ذاتوں اور دلت برادری پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس فلم کے خلاف اونچی ذات کے ہندوؤں نے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے جبکہ مظالم کا شکار افراد نے فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کا ساتھ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں