اسکاربورو میں ایک اسلامی اسکول میں کورونا کیسز کا انکشاف، عارضی طور پر اسکول بند

قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 19نومبر،2021
محکمہ صحت ٹورانٹو کے مطابق اسکاربورو میں واقع ایک اسلامی اسکول کو کچھ دنوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔حکام کا کہنا ہے کہ اسکول میں کرونا کیسز کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر اسکول کو بند کرنا پڑا۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے کچھ کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے اسکول کو دس دنوں کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم جیسے ہی حکام اجازت دیں گے اسکول کو دوبارہ معمول کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں