محکمہ تعلیم یہودیوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کا نوٹس لے، یہودی کمیونٹی کا مظاہرہ

قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 22نومبر،2021
یہودی کمیونٹی کے اکابرین اور دیگر لوگوں نے گورنمنٹ ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ کے ہیڈ آفس کے سامنے ایک مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم یہودی کمیونٹی سے نفرت انگیز رویے کے خلاف نوٹس لے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔یہودی عالم ربائی پورے مارگولس نے کہا کہ ایک مقامی کالج میں فلسطینیوں کے حق میں اور یہودیوں کے خلاف ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی۔ انھوں نے حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں