سکھوں کو دہشتگرد کہنے پر کنگنا راوت مشکل میں، اسمبلی میں طلب کر لیا گیا

 

قومی آواز

شوبز نیو ز ، 26نومبر ،2021

بھارت کی مشہور اداکار ہ کنگنا راوت جو اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں آج کل ایک اور نئی مشکل کا شکار ہو گئی ہیں۔ ان کے سکھوں سے متعلق دیے جانے والے ایک بیان کے بعد انہیں نئی دلی کی اسمبلی میں طلب کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

انہوں نے اپنے بیان میں سکھ کسانوں کے احتجاج کو دہشتگردی قرار دیا تھا جس کے بعد سے ان پر بڑی لے دے کی جا رہی تھی۔ دہلی اسمبلی نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں