چارسدہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر فسادات، متعدد تھانے اور چوکیاں نذر آتش

قومی آواز
قومی نیو ز ، 30نومبر ،2021
چارسدہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے حوالے سے ہونے والے مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کر لی اور فسادات کے دوران متعدد تھانوں اور پولیس چوکیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ واقعات کےمطابق علاقے کی ایک مسجد میں قرآن پاک کو مبینہ طور پر نذر آتش کیا گیا تھا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مخبوط الحواس اور ذہنی معذور ہے۔ ہجوم نے ملزم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور حوالے نہ کرنے پر تھانے اور متعدد پولیس چوکیوں کو آگ لگا دی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں