بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، کراچی کنگز نے کپتان مقرر کردیا

قومی آواز
اسپورٹس نیو ز ، 1دسمبر ،2021
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں کراچی کنگز نے عماد وسیم کی جگہ اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔اس بات کا اعلان کراچی کنگز نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کپتانی ان کے لئے ایک اعزاز ہے اور وہ گزشتہ پانچ سال سے اسی فرنچائز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فرنچائز کے مالک سلمان اقبال کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں