لندن میں ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی، آٹھ سالہ بچی ہلاک دس زخمی

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 2دسمبر ،2021
لندن پولیس کے اعلامیہ کے مطابق ریورسائیڈ ڈرائیواور ونڈر لینڈ روڈ کے سنگم پر ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی راہگیروںپر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچی ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوںکو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی اکہتر سالہ خاتون چلا رہی تھیں جن کی گاڑی پہلے کئی گاڑیوں سے ٹکرائی پھرراہگیروں پر چڑھا دی۔ پولیس نے ابھی تک نہ تو کسی کے خلاف پرچہ درج کیا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔


متعلقہ خبریں