ریڈ نوٹس نیٹ فلیکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی

قومی آواز

نیو ز ، 2دسمبر ،2021

 

سی این این کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ نوٹس دنیا بھر میں نیٹ فلیکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔ ایک جائزے کے مطابق اس فلم کو اب تک تیس کروڑ 80 لاکھ گھنٹے سے زائد دیکھا جا چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس سے قبل یہ اعزاز فلم برڈ باکس کو حاصل تھا جسے دنیا بھر میں 28 کروڑ بیس لاکھ گھنٹے دیکھا گیا تھا۔ ریڈ نوٹس میں ہالی ووڈ کے مشہور اسٹار ڈوین جانسن، ریان رینالڈز اور گیل گڈوٹ نے کام کیا ہے جن کے کام کو دنیا بھر میں شائقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں