ٹورنٹو اور جی ٹی اے کے علاقوں میں شدید سردی اور برف باری کی وارننگ جاری

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 6دسمبر ،2021
محکمہ موسمیات انٹاریو نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنٹو اور جی ٹی اے کے علاقوں میں پیر اور منگل کے دن شدید سردی اور برف باری کا امکان ہے۔ محکمے نے اس سلسلے میں ایک خصوصی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلٹن ،پیل اوراوٹاوا میں بھی جما دینے والی سردی اور برف باری ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اونٹاریو کے شمالی علاقوںپیری ساو¿نڈ اورباری کے علاقوں میں بھی 15 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ شہریوں کوحفاظتی اقدامات کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں