جنوبی افریقہ کے انسانی حقوق کے عظیم کارکن ڈیسمنڈ ٹوٹو 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

قومی آواز،
عالمی نیو ز ، 27دسمبر ،2021
جنوبی افریقہ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق دنیا میں انسانی حقوق کے عظیم کا رکن اور نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ٹوٹو ساری زندگی عدم تشدد اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم رہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کی پالیسی کے خلاف طویل جدوجہد کی جس پر دنیا بھر کی اقوام اور لوگوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ان کی وفات پر دنیا بھر کے عوام و خواص کی جانب سے اظہار تعزیت پیش کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں