ٹورنٹو کی مرکزی سڑک پر ٹریفک حادثہ، 8 افرادزخمی، ہسپتال منتقل

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز ، 28دسمبر ،2021
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق اتوار کی شام ینگ اسٹریٹ پر ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔حادثہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ایک گاڑی کے دوسری لائن میں چلے جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ جن دو گاڑیوں کے درمیان حادثہ پیش آیا ان کے ڈرائیور دو نوجوان لڑکے تھے جن کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں دوبچے بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس اس حادثے کے بارے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں