اومی کرون ایک نئی آفت، مسی ساگا میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 29دسمبر ،2021
مسی ساگا کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک نئی وباءاومی کرون کے پھیلاو¿ کے خدشے کے پیش نظر نئے سال کی فائر ورکس تقریبات اور دیگر ایسی تمام اجتماعی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے جس میں وبا کے پھیلنے کا اندیشہ ہو۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ کمشنر کمیونٹی سروسز جو ڈیرو بیلوس کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم شہریوں کی صحت ان کے مفادات کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وباءکی موجودگی میں بڑے اجتماعات کا اہتمام خطرے سے خالی نہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ چھوٹے اجتماعات کے ذریعے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں۔


متعلقہ خبریں