شہر کی مرکزی شاہراہ پر دن دہاڑے جیولری شاپ لوٹ لی گئی، ملزمان فرار

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 31دسمبر ،2021
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ینگ اسٹریٹ کے قریب واقع جیولری شاپ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ہزاروں ڈالر کے زیورات ،سونا اور دیگر قیمتی اشیاءلوٹ لی گئیں۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث تین ملزمان موقعہ واردات سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسٹور میں توڑ پھوڑ بھی کی اور شوکیسوں کے شیشے توڑ کر اندر رکھاسامان چرا یا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں