پی سی بی نے 2021 کے لئے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، محمد رضوان اول قرار

قومی آواز
اسپورٹس نیو ز ، 7جنوری ،2022
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 2021 ایوارڈ کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ رینکنگ کے مطابق محمد رضوان کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اس بات کا اعلان پی سی بی نے اپنے یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی جانے والی ایک تقریب میں کیا جس کی میزبانی روحہ ندیم اور سکندر بخت نے کی۔ محمد رضوان نے انتیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 1326 اسکور کیے تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔


متعلقہ خبریں