پاکستان کے جوہری پروگرام میں مدد کرنے والی کمپنیوں پر بم حملے اسرائیل نے کئے، راز کھل گیا

قومی آواز
قومی نیو ز ، 7جنوری ،2022
سوئس میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انیس سو اسی کے عشرے میں جب پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کام کر رہا تھا تو اسے بعض اہم پرزہ جات فراہم کرنے والی کمپنیوں کا تعاون بھی حاصل تھا۔ اس تعاون سے خفا ہو کر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے ان کمپنیوں پر بم حملے کیے تھے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ان میں سے کچھ کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ایجنسی نے انہیں ٹیلی فون پر دھمکیاں دیں بلکہ ان کے دفاتر اور پلانٹ پر بم حملے بھی کیے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری ایک گروپ نے لی تھی جس کا دوبارہ نام کبھی سنائی نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں