ٹورنٹو اور جی ٹی اے کے علاقوں میں برفانی بارش کی وارننگ جاری

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 9جنوری ،2022
محکمہ موسمیات ٹورنٹو اور جی ٹی اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ آئندہ چند روز میں ٹورنٹو اور ملحقہ علاقوں میں شدید برفانی بارشوں کا اندیشہ ہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔حکام کے مطابق ہفتے اور اتوار کو شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور لمبے سفر پر جانے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سفر کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے بھی گر سکتا ہے اس لیے گرم کپڑوں اور دیگر احتیاطی تدابیر کا خصوصی طور پر خیال رکھیں۔


متعلقہ خبریں