رمیز راجہ کی جانب سے آئی سی سی کو چار ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تجویز پیش

قومی آواز
اسپورٹس نیو ز ، 13جنوری ،2022
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے پاکستان اور بھارت سمیت چار ملکوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کی تجویز آئی سی سی کے سامنے پیش کر نے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجویز آئندہ اجلاس میں کرکٹ کونسل کے حکام کے سامنے رکھی جائے گی۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ رمیز راجہ نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھارت سمیت انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے میزبانی یکے بعد دیگرے تمام ملک کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان میچز سے ہونے والی آمدنی تمام ممالک میں برابر تقسیم کر دی جائے۔


متعلقہ خبریں