ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ، حملہ آور ہلاک، چار یرغمالی رہا

قومی آواز
عالمی نیو ز ، 17جنوری ،2022
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ میں داخل ہو کر راہب سمیت چار افراد کو یرغمال بنا لیا۔ ایف بی آئی نے 10 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد حملہ آور شخص کو ہلاک کر کے تمام یرغمالیوں کو باحفاظت رہا کرا لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 44 سالہ ملزم ملک فیصل اکرم کا تعلق برطانیہ سے تھا۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ پندرہ دن قبل وزٹ ویزے پر امریکہ آیا تھا اور اس نے اسلحہ بھی مقامی ڈیلر سے خریدا تھا۔ ملزم نے مطالبہ کیا تھا کہ عافیہ صدیقی کو رہا کیا جائے ورنہ وہ یرغمالیوں کو ہلاک کرکے سائنا گوگ کو اڑا دے گا۔ ملزم نے خود کو عافیہ صدیقی کا بھائی ظاہر کیا تھا تاہم عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ ان کا بھائی نہیں ہے۔ اس واقعے کی باریکی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں