مسی ساگا میں گھر میں آتشزدگی، سات بچے جھلس گئے، ہسپتال منتقل

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 17جنوری ،2022
مسی ساگا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق برٹینیا روڈ پر ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگنے سے 7بچے جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی بچوں میں سے ایک نومولود بتایا جاتا ہے جبکہ باقی بچوں کی عمریں بھی پانچ سے چودہ سال کے درمیان تھیں ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔عمارت کی دوسری منزل پر بھی کچھ بچے موجود تھے جنہیں پڑوسیوں نے بمشکل وہاں سے ریسکیو کیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں