وزیراعظم کی طرف سے معاشی ناکامی چھپانے کے لئے مذہب کا استعمال انتہائی خطرناک ہے، شہباز شریف

قومی آواز
قومی نیو ز، 18جنوری ،2022
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنی معاشی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے مذہبی کارڈ کا استعمال انتہائی خطرناک ہے۔ اس سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کا یہ بیان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریاست مدینہ اور پاکستانی معاشرے کی تشکیل نو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ایک مضمون کے بعد سامنے آیا۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام کی اصطلاحات کو اپنے سیاسی اور معاشی مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں