ابوظہبی میں حملہ کے زمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے، امارات کا اعلان

قومی آواز
عالمی نیو ز، 18جنوری ،2022
متحدہ عرب امارات میں حوثی جنگجوؤں کے حملے میں پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی ہلاکت کے بعد امارات کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حملے میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور افراتفری اور دہشتگردی پھیلانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری یمن کے حوثی قبائل نے قبول کی تھی۔


متعلقہ خبریں