بلوچستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ ، دس جوان شہید ،ایک حملہ آور مارا گیا، آئی ایس پی آر

قومی آواز
قومی نیو ز ، 28جنوری ،2022
بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دس جوان شہید ہوگئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔پریس ریلیز کے مطابق اس حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کوگرفتار کیا گیا۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیاتھا۔


متعلقہ خبریں