پی ایس ایل ، ملتان سلطان نے کراچی کنگز کو سات وکٹ سے ہرا دیا

قومی آواز
اسپورٹس نیو ز ، 28جنوری ،2022
پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پی ایس ایل کے پہلے میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے حق میں رہا جس کے بعد سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پہلے بولنگ کا اعلان کیا۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیاتھا جو اس نے تین وکٹ کے نقصان پر پور ا کر لیا۔ کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ٹم ڈیوڈ اور رضوان نے 22 رنز کی شراکت داری کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔


متعلقہ خبریں