سنجے دت اور سنیل سیٹھی بارہ سال بعد ایک ساتھ کام کرنے پر رضامند، نئی فلم کا آغاز

قومی آواز
شوبز نیو ز ، 28جنوری ،2022
ممبئی فلم انڈسٹری کے دو بڑے فنکار سنجے دت اور سنیل سیٹھی جنہوںنے انڈسٹری کو ایک ساتھ کئی کامیاب فلمیں دی تھیں مگر کافی عرصے سے الگ الگ کام کر رہے تھے اب برسوں بعد ایک فلم میں اکھٹے کام کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔فلم یملا پگلا دیوانہ کے ہدایت کار سمیر کارنک ایک نئی فلم شروع کر رہے ہیں جو ایک کامیڈی فلم ہو گی اور اس فلم میں سنجے دت اور سنیل سیٹھی کے علاوہ ایشا گپتا، زید خان، سوربھ شکلا اور جاوید جعفری بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔فلم میں سنجے دت اور سنیل شیٹھی پنجابی کردار ادا کریں گے جبکہ دیگر فنکاروں کے کردار کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں