شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

قومی آواز
شوبز نیو ز ، 31جنوری ،2022
پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ٹی وی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کے خلاف پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے نادیہ خان کو پندرہ دن کا نوٹس دیا ہے کہ وہ اپنے متنازعہ جملے واپس لیں جو انہوں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کے سامنے ادا کئے تھے اور اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے پانچ کروڑ روپے ہرجانہ بھی ادا کریں۔ اس کے جواب میں نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ سے اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ شرمیلا فاروقی کو اپنے خلاف نازیبا لفاظ استعمال کرنے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج رہی ہیں۔ واضح رہے کہ غیر مناسب زبان کے استعمال اور ہتک آمیز رویے کے باعث آج کل نادیہ خان سوشل میڈیا پر تنقید کی ذد میں ہیں۔


متعلقہ خبریں