ٹورانٹو گھر کی قیمت میں یورپ میں محل

قومی آواز ۔ اوٹاوا:ٹورانٹو گھر کی قیمت میں یورپی میں محل مل جاتا ہے۔کینیڈا میں لونی کی قدر کم ہوچکی ہے۔ کینیڈا میں گھروں کی قیمتیں دنیا کے مقابلے میں کم ہیں۔تاہم تاحال کینیڈا میں گھراتنے سستے نہی ںہیں۔اعدادوشمار کے مطابق یورپ میں پورا ایک محل دستیاب ہوتا ہے جتنے میں ٹورانٹو میں ایک گھر ملتا ہے۔ویلنس میں ایک قدیم محل589 امریکی ڈالر میں مل جاتا ہے جبکہ کینیڈا کی کرنسی کے مطابق اس کی قیمت759 کینیڈین ڈالر ہے۔ اس میں چار بیڈروم ، دوباتھ روم، آفس اور دو ہزار سکوائر میٹر کی ارد گرد کی جگہ ہے۔فرنچ پائرنز کی قیمت530یورو ہے جبکہ کینیڈین کرنسی کے مطابق اس کی قیمت826کینیڈین ڈالر ہے۔ یہ ٹولوس کے قریب ہے۔ اس میں سات بیڈروم ،سوئمنگ پول،باغیچہ ہے۔ریڈی کوو جو زچ ریپبلک میں ہے اس کی قیمت270,000 یورو ہے اور کینیڈین کرنسی کے مطابق اسکی قیمت420,000 کینیڈین ڈالر ہے۔ سینو ویلی (اٹلی) میںبھی ایک محل ہے اس کی قیمت700,000 یورو ہے جبکہ1.09 ملین کینیڈین ڈالر ہے۔اس میں ایک شاندار تالاب ہے جو نیا بنایاگیا ہے۔ اس میں پانچ عالیشان بیڈ رومز جبکہ چار باتھ روم ہیں۔