دنیا کا پہلا ورچوئل شاپنگ سٹور متعارف

سڈنی (خصوصی رپورٹ) دور جدید میں ٹیکنالوجی سے جہاں دیگر شعبوں میں نت نئی سہولیات متعارف کروائی ہیں۔ وہیں اب اس کی مدد سے شاپنگ کرنا بھی آسان ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا میں دنیا کا پہلا ورچوئل شاپنگ سٹور متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے اب من پسند اشیاءکی خریداری آسان ہوگئی ہے۔ شاپنگ ویب سائٹ ای بے اور سٹور چین میئر کے اشتراک سے متعارف کروائے جانے والے ورچوئل شاپنگ سٹور پر ساڑھے 12 ہزار سے زائد اشیاءکی خریداری کی جاسکتی ہے۔