ماہیما چودھری ” ڈارک چاکلیٹ “ میںاندرانی جی بنیں گی

ممبئی(شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہماچوہدری اندرانی جی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہما چودھری فلم ڈارک چاکلیٹ میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی ایک سچے واقعے پر مبنی ہے اور وہ اس فلم میں اندرانی جی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ میری پہلی بنگالی فلم ہے اور میں اس کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ ماہما نے کہا کہمجھے اپنے کردار کی تیاری کرنے کا وقت نہیں ملا۔ جب مجھے فلم کے کردار کی پیشکش ہوئی تو مجھے لگا کہ یہ مختلف طرح کا کردار ہے۔ مجھے تیاری کے لئے دو تین ماہ چاہیں لیکن ڈائریکٹر نے زور دے کر کہا کہ دو تین دنوں میں شوٹنگ شروع کرنی ہے۔ ہم نے ایک ماہ کے اندر فلم کی شوٹنگ مکمل کی۔