پا کستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے لکھن انیل کپور پاکستان آنے کی بھرپور خواہش رکھتے ہیں۔ کہتے ہیں جس دن ان کے قدم پاکستان کی سرزمین کو چھوئیں گے وہ ان کی زندگی کا اہم ترین دن ہوگا۔ ہزاروں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے لکھن انیل کپور نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ظاہر کر دی۔ کہتے ہیں جس دن ان کے قدم پاکستان کی زمین کو چھوئیں گے وہ دن ان کی زندگی کا سب سے اہم دن ہو گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انیل کپور کا یواین پی سے کہنا تھا کہ پاکستان ان کے آباو¿اجداد کی سرزمین ہے اور وہ یہاں آنے کے لیے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان میں اپنے پرستاروں کے درمیان ہونگے۔ انیل کپور کے آباو¿اجداد کا تعلق پشاور سے تھا اور ان کے والد کی پیدائش بھی 1925ء میں پشاور میں ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں