عائشہ ٹاکیہ کا ایسا کام کہ سب دنگ رہ گئے

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ سپرسٹار عائشہ ٹاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری کراکر اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی۔ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے 2004ءمیں فنی کیریئر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی۔ یہی نہیں انہیں بہترین اداکاری پر کئی فلمی ایوارڈ بھی دیئے گئے جبکہ اداکارہ نے پہلی ہی فلم سے کامیابی کا سفرکا آغازکیا۔ بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے 2009ءمیں اپنے قریبی دوست فرحان اعظمی سے شادی کرلی اور فلمی دنیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تاہم 2013ءمیں بیٹے کی پیدائش کے بعد فلم نگری سے مکمل طور پر دور ہوگئی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ فلمی دنیا سے دوری کے بعد سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کے بعد اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں جس میں ان کی بدلی ہوئی شخصیت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اداکارہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ان کے مداح بھی اداکارہ کا نیا روپ دیکھ کر حیران ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی نئی تصاویر کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور مداحوں کی جانب سے ادکارہ کو سرجری کرانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہا ہے۔