پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

قومی آواز ۔جمائیکا (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کےلیے ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 13 اکتوبر سے ہو گا۔ تین میچز کی سیریز کا آخری میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائےگا۔

ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ اسکواڈ کی کپتانی جیسن ہولڈر کریں گے۔ کریگ بریتھ ویٹ وائس کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دیوندرا بشو، بلیک ووڈ، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، وٹون چیز، میگوئل کمینز، شان ڈورچ، شینن گیبریل ، شائی ہوپ ، لیئون جانسن ، الزاری جوزف ، مارلن سیموئلز اور جومل واریکن شامل ہیں ۔