سلمان کی سالگرہ پر بڑا تحفہ

لولیا وینٹر کا کہناتھا کہ سلمان ہمیشہ سالگرہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ مناتے ہیں اور اس مرتبہ امید ہے کہ میں بھی ان کے اہلخانہ کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کروں گی۔ گزشتہ روز بھارتی بزنس مین کی جانب سے دی جانے والی پارٹی میں سلمان کے ساتھ ان کی گاڑی میں ایک لڑکی کودیکھا گیا غور کرنے پرپتہ چلاکہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ لولیا وینٹر تھیں۔
کار سے اترتے وقت جب لوگوں نے ان کی تصاویر لینی چاہیں تو سلمان تھوڑے غصے میں ا?گئے۔ تاہم دونوں کی ایک ساتھ پارٹی میں اینٹری کی تصاویر نے بھارتی میڈیامیں ہلچل مچادی ہے اور افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ انھوں نے اپنے رشتے کو ایک بار پھر موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں