دیپکا پڈکون — شوٹنگ کے دوران کارکن ہلاک — مقدمہ درج

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی آنیوالی فلم کے سیٹ پر حادثے کے نتیجہ میں ایک پینٹر دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ مورچا پاڈاکا رہائشی مکیش ڈاکیا فلم کے سیٹ پر کام کررہاتھا کہ پانچ فٹ کی بلندی سے پشت کے بل پر زمین پر گر گیا جس کے باعث اسے سر پر چوٹ آئی مکیش کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔