کاجو کے استعمال سے خطرناک بیماری سے چھٹکارا حاصل کریں

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس میں مبتلا افراد کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سٹی یونیورسٹی آف لندن کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ،برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس میں مبتلا افراد کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ کاجو میں پائے جانے والے “ایکٹو کمپاو¿نڈز” ذیابیطس کو بڑھنے سے روکنے اور اس میں موجود پوٹاشیم جسم میں موجود شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں