کولکتہ نائٹ رائڈرز،وسیم اکرم کے بعد لکشم بالاجی کوچ مقرر

January 04, 2017

قومی آواز ۔ کولکتہ نائٹ رائڈرزنے وسیم اکرم کی جگہ لکشم پتے بالاجی کی بحیثیت بولنگ کوچ خدمات حاصل کرلیں ہیں،سوئنگ کے سلطان نے نجی مصروفیات کے باعث 10ویں ایڈیشن میں بطو بولنگ کوچ کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

آئی پی ایل کا 10واں ایڈیشن 15اپریل سے شروع ہوگا، کولکتہ نائٹ رائڈرکی ٹیم نے پاکستانی فاسٹ بولر وسیم کارم کی جگہ بھآرتی فاسٹ بولر لکشم پتے بالاجی کی بطور بولنگ کوچ خدمات حاصل کرلیں ہیں۔

پاکستانی آل راونڈر وسیم اکرم 2010سے کولکتہ نائٹ رائڈرمیں بحیثیت بولنگ کوچ کام کررہے تھے۔ بالاجی 2011سے 2013تک بحیثیت کھلاڑی بھی کولکتہ کی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔