چیپل کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، شعیب اختر

چیپل کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، شعیب اختر

January 09, 2017

قومی آواز۔ راولپنڈی ۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس خاصی مایوس کن تھی تاہم ای این چیپل کو خیال کرنا چاہیے تھا، ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

ای این چیپل کے بیان کے حوالے سے کرکٹ ایکسپرٹ شعیب اختر ،سکندربخت اور رمیز راجہ ’جیو نیوز‘ سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے، شعیب اختر نے مزید کہا کہ یہ پاکستان ٹیم کا نہیں کرکٹ بورڈ کا مسئلہ ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوٹرل مقام پر تو پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے، ہماری ساکھ دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے کہ ہم ان گراؤنڈز پر ہار جاتے ہیں۔

سکندر بخت نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای این چیپل شروع سے اسی طرح کے رہے ہیں