پی ایس ایل فائنل 5مارچ کو لاہور میں ہوگا: حکومت پنجاب

February 27, 2017
رانا کاشف اقبال. حکومت پنجاب نے پی ایس ایل ٹو کا فائنل 5مارچ کو لاہور میں کرانے کی منظوری دے دی۔

قومی آواز ۔ لاھور ۔
قذافی اسٹیڈیم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل ٹو کے فائنل کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 8تا10ہزار اہلکار 5مارچ کو لاہور میں بالخصوص قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم کے نئے پویلین کا افتتاح کل ہوگا، اسٹیڈیم کے باہر سڑکوں کی مرمت جاری ہے۔

اس حوالے سے پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ کونسے غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔